QR CodeQR Code

مودی سرکار کا ظالمانہ چہرہ ایک بار پھر دنیا کے سامنے آگیا ہے، عثمان بزدار

17 Dec 2019 16:25

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پورے بھارت میں اس متنازعہ قانون کے خلاف بھر پور احتجاج ہو رہا ہے، ہندو ریاست آگ میں جل رہی ہے اور مودی چین کی بانسری بجا رہا ہے، متنازعہ شہریت بل بین الاقوامی انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، مقبوضہ کشمیر کے بعد اب مودی سرکار نے بھارت میں مسلم کشی کا گھناؤنا کھیل کھیلا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ مسلم مخالف متنازع شہریت قانون مودی سرکار کے انتہاء پسندعزائم کا عکاس ہے۔ وزیر اعلی پنجاب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے مسلم دشمن بل منظور کرکے اپنے لوگوں کے خلاف جنگ کا آغاز کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کالے قانون سے نام نہاد جمہوریت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے، بھارت کے باضمیر شہریوں نے بھی اس متنازعہ قانون کو یکسر مسترد کر دیا ہے، مودی ایک فاشسٹ لیڈر اور نازی ازم کے پیروکار ہیں، مودی سرکار کا ظالمانہ چہرہ ایک بار پھر دنیا کے سامنے آگیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پورے بھارت میں اس متنازعہ قانون کے خلاف بھر پور احتجاج ہو رہا ہے، ہندو ریاست آگ میں جل رہی ہے اور مودی چین کی بانسری بجا رہا ہے، متنازعہ شہریت بل بین الاقوامی انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، مقبوضہ کشمیر کے بعد اب مودی سرکار نے بھارت میں مسلم کشی کا گھناؤنا کھیل کھیلا ہے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ مودی سرکار مسلمانوں کی نفرت میں اندھی ہوچکی ہے۔


خبر کا کوڈ: 833299

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/833299/مودی-سرکار-کا-ظالمانہ-چہرہ-ایک-بار-پھر-دنیا-کے-سامنے-آگیا-ہے-عثمان-بزدار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org