QR CodeQR Code

حکومت نے طلبہ یونینز سے پابندی ہٹانے کا عندیہ دیدیا

17 Dec 2019 16:51

وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں کا کہنا ہے کہ طلباء سیاست سے مستقبل کی لیڈر شپ پیدا ہوتی ہے، عالمی تعلیمی اداروں کی طرز پر طلباء کو سیاست کی اجازت ہونی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ طلباء سیاست پر پاپندی اٹھانے کی منظوری پنجاب اسمبلی سے لی جائیگی۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں کے طلباء کیلئے بڑی خبر، پنجاب حکومت نے طلباء سیاست پر عائد پاپندی اٹھانے کا عندیہ دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں طلباء سیاست کی اجازت دینے کیلئے قانون سازی پر کام شروع کر دیا گیا، حکومت پنجاب اسمبلی میں طلباء یونینز سے متعلق بل لا رہی ہے۔ وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں کا کہنا ہے کہ طلباء سیاست سے مستقبل کی لیڈر شپ پیدا ہوتی ہے، عالمی تعلیمی اداروں کی طرز پر طلباء کو سیاست کی اجازت ہونی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ طلباء سیاست پر پاپندی اٹھانے کی منظوری پنجاب اسمبلی سے لی جائے گی۔

راجہ یاسر ہمایوں کا کہنا ہے کہ طلباء سیاست سے متعلق قانون سازی پر کام کر رہے ہیں، ماضی میں طلباء یونین کو سیاسی جماعتوں نے اپنے مفاد کیلئے استعمال کیا، مگر اب کوشش ہوگی کہ تعلیمی اداروں میں بیرونی سیاسی مداخلت نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے برطانیہ اور امریکہ کی یونیورسٹیز میں طلبہ یونین کے نظام کا مطالعہ کروایا ہے، جس کے پیش نظر قانون سازی کرکے یونین پر عائد پابندی ختم کر دی جائے گی۔ طلباء سیاست کیلئے یونین پر عائد پاپندی اٹھانے کیلئے مختلف تنظیمیں آواز اٹھاتی رہی ہیں، تعلیمی اداروں میں 1988ء سے طلباء سیاست پر پاپندی عائد ہے۔ طلباء سیاست پر پاپندی کی توثیق سپریم کورٹ نے 1993ء میں کی تھی۔


خبر کا کوڈ: 833305

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/833305/حکومت-نے-طلبہ-یونینز-سے-پابندی-ہٹانے-کا-عندیہ-دیدیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org