0
Tuesday 17 Dec 2019 20:41

مشرف کیخلاف فیصلہ غیرآئینی ہی نہیں متعصبانہ بھی ہے، اٹارنی جنرل

مشرف کیخلاف فیصلہ غیرآئینی ہی نہیں متعصبانہ بھی ہے، اٹارنی جنرل
اسلام ٹائمز۔ اٹارنی جنرل پاکستان انور منصور نے کہا ہے کہ خصوصی عدالت کا سابق آرمی چیف پرویز مشرف کے خلاف فیصلہ غیر قانونی اور غیر آئینی ہی نہیں بلکہ متعصبانہ بھی ہے۔ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے اٹارنی جنرل انور منصور کا کہنا تھا کہ خصوصی عدالت کا سابق آرمی چیف پرویز مشرف کے خلاف فیصلہ غیر قانونی ہے، فیصلہ غیر آئینی ہی نہیں بلکہ متعصبانہ بھی ہے۔ اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ خصوصی عدالت کا فیصلہ درست نہیں، کسی بھی مرحلے پر آئین پر عمل نہیں ہوا، وفاقی حکومت نے شکایت کی منظوری ہی نہیں دی، جب کیس فائل کرنے کی منظوری کابینہ نے نہیں دی تو شکایت ہی غیر قانونی تھی، پھر سزا کیسے قانونی ہوسکتی ہے؟ سزا یافتہ لوگوں کو تو آپ نے باہر بھجوا دیا ہے۔ انور منصور نے کہا کہ پرویز مشرف کے خلاف فیصلے پر اپیل دائر کرنے کا فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا، اگر اپیل ہوئی تو اپیل میں غیر قانونی معاملے کی حمایت نہیں کروں گا۔
خبر کا کوڈ : 833338
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش