0
Tuesday 17 Dec 2019 21:16

مردان، پولیو قطروں سے انکاری شہری پر تشدد، عوام کا سرکاری ہسپتال پر دھاوا

مردان، پولیو قطروں سے انکاری شہری پر تشدد، عوام کا سرکاری ہسپتال پر دھاوا
اسلام ٹائمز۔ مردان کے علاقے گڑھی کپورہ میں انسداد پولیو مہم کے دوران اسوقت خوشگوار واقعہ پیش آیا جب پولیو قطروں سے انکار پر پولیو رضاکار نے شہری کو تشدد کو نشانہ بنا دیا، اطلاع ملتے ہی مشتعل ہجوم نے سرکاری ہسپتال پر دھاوا بول دیا۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ گڑھی کپورہ کے علاقے کوٹ دولت زئی میں پیش آیا جہاں بٹگرام بی ایچ یو ہسپتال کے ڈاکٹرز اور عوام کے مابین جھڑپ ہوئی، تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر فوری حالات پر قابو پالیا۔ میڈیا سے گفتگو میں اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ کوٹ دولت زئی میں انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ویکسین سے انکار پر پولیو ٹیم کے رضاکار نے شہری پر تشدد کیا جس کی خبر ملتے ہی علاقہ مکین بی ایچ یو پہنچ گئے۔ پولیو اہلکار پر حملے کے دوران پولیس نے ہسپتال کی سکیورٹی سنبھال کر حالات پر قابو پا لیا اور کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ میڈیا سے گفتگو میں مشتعل ہجوم کا کہنا تھا کہ پولیو ویکسین سے انکار پر شہری پر تشدد کرنا غیر قانونی فعل ہے اور اس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 833340
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش