0
Tuesday 17 Dec 2019 22:55

سعودی عرب نے عمران خان سے کوالالمپور سربراہی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کی درخواست کی تھی، دفتر خارجہ

سعودی عرب نے عمران خان سے کوالالمپور سربراہی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کی درخواست کی تھی، دفتر خارجہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستانی دفتر خارجہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو ملائیشیاء کے دارالحکومت کوالالمپور میں 18 تا 21 دسمبر کو ہونے والی کانفرنس پر اعتراضات تھے۔ دفتر خارجہ کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ کوالالمپور سربراہی کانفرنس پر سعودی عرب اور عرب امارات کو اعتراض تھا۔ ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کو اعتراض تھا کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے متوازی تنظیم کھڑی کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے وزیراعظم عمران خان سے کوالالمپور سربراہی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کی درخواست کی تھی۔ سینیئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ ذرائع نے انہیں بتایا ہے کہ پاکستان ملائشیاء اور سعودی عرب میں پل کا کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مستقبل میں ہونے والی ایک اور سربراہی کانفرنس میں سعودی عرب کو بھی شرکت پر رضامند کرے گا۔

 
خبر کا کوڈ : 833351
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش