0
Wednesday 18 Dec 2019 19:37

سنی تحریک لاہور کے ڈویژنل اور ضلعی صدور کا اعلان کر دیا گیا

سنی تحریک لاہور کے ڈویژنل اور ضلعی صدور کا اعلان کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ سنی تحریک پنجاب کے جنرل سیکرٹری محمد زاہد حبیب قادری نے سردار محمد طاہر ڈوگر کو ڈویژن، علامہ شریف الدین قذافی کی بطور لاہور کا ضلعی صدر تقرری کا اعلان کر دیا۔ اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مساجد و مدارس اور مزارات اولیاء اللہ اسلام کے مضبوط قلعے ہیں، دین اسلام کی مثبت اشاعت حکومت سمیت دینی جماعتوں کی ذمہ داری ہے، کشمیر کی موجودہ صورتحال پر حکومتی خاموشی مسئلہ کشمیر کیلئے زہر قاتل ہے، حکومت اپنی ذمہ داریوں سے منہ موڑے ہوئے ہے۔ سردار محمد طاہر ڈوگر، علامہ شریف الدین قذافی کو اہم تنظیمی امور کے اہداف مقرر کر دیئے گئے، کارکنان عوامی مسائل کیلئے کوششیں تیز کریں۔

محمد زاہد حبیب قادری نے کہا کہ دو اور دو چار کا درس دینے والی حکومت یاد رکھے کہ عوام کو مسئلہ کشمیر پر زیادہ دیر تک بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا، عالمی برادری کو توجہ دلانے کیلئے مسئلہ کشمیر پر حکومت فوری اور ہنگامی مہم شروع کرے، کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے، پاکستان کے پانیوں پر بھارت کا قبضہ ختم نہ ہوا تو آئندہ چند سالوں میں پورا پاکستان مزید بنجر ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت خیالی پلاو کے محلات سے باہر نکلے عوام خود کشیوں پر مجبور ہو چکے ہیں۔ جبکہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژن صدر سردار محمد طاہر ڈوگر، ضلعی صدر علامہ شریف الدین قذافی نے کہا کہ قائدین نے ہم پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے ہم انہیں مایوس نہیں کریں گے، اپنے ساتھیوں اور کارکنان کے ہمراہ روشن پاکستان کی تکمیل کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 833387
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش