0
Wednesday 18 Dec 2019 09:13

پی آئی سی حملہ کیس، فیاض الحسن چوہان نے بیان ریکارڈ کروانے سے انکار کر دیا

پی آئی سی حملہ کیس، فیاض الحسن چوہان نے بیان ریکارڈ کروانے سے انکار کر دیا
اسلام ٹائمز۔ پنجاب  کے شعلہ بیان وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان وکلا کیخلاف پولیس کو بیان دینے سے انکاری ہوگئے۔ وکلا تشدد میں فیاض الحسن چوہان نے پولیس کی تفتیش میں حصہ بننے سے انکار کر دیا ہے۔ بدھ کے روز پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کو وکلا کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ان کے بال بھی نوچے گئے، جس کے بعد فیاض الحسن چوہان نے موقع سے بھاگ کر اپنی جان بچائی۔

پولیس نے تمام واقعہ کے بعد دو ایف آئی آرز درج کرکے تحقیقات شروع کر رکھی ہیں، جس میں سی سی ٹی وی کیمروں اور میڈیا پر چلنے والی فوٹیجیز کی مدد سے ذمہ داروں کا تعین کیا جا رہا ہے۔ فیاض الحسن چوہان پر تشدد کے واقعہ کی فوٹیج کے بعد پولیس نے وزیر اطلاعات کو بھی شامل تفشیش کرکے انکا بیان ریکارڈ کرنا چاہا تاہم فیاض الحسن چوہان نے کیس میں پولیس کو بیان دینے سے معذرت کر لی ہے۔ پولیس اب فوٹیجیز کی مدد سے کیس کی تفتیش کو آگے لے کر چلے گی۔
 
خبر کا کوڈ : 833388
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش