0
Wednesday 18 Dec 2019 09:29

پنجاب پولیس نے کرسمس کیلئے سکیورٹی پلان تیار کر لیا

پنجاب پولیس نے کرسمس کیلئے سکیورٹی پلان تیار کر لیا
اسلام ٹائمز۔ آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی زیرصدارت سنٹرل پولیس آفس میں کرسمس سکیورٹی سمیت دیگر امور کے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گی کہ جرائم کی وادراتوں میں استعمال ہونیوالے لائسنس یافتہ اسلحہ کی منسوخی کیلئے محکمہ داخلہ کو فالو اپ خطوط لکھے جائیں گے۔ اجلاس میں کرسمس سکیورٹی، امن و امان کی صورتحال، اشتہاری ملزمان کی گرفتاری سمیت پولیس ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل آئی جی آپریشنزانعام غنی کی آئی جی کو کرسمس کے سکیورٹی پلان کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صوبے بھر میں 2 ہزار 778 گرجا گھروں کی حفاظت کیلئے 22 ہزار سے زائد افسر و اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا جن میں 416 انسپکٹرز، 1 ہزار 198 سب انسپکٹرز، 2 ہزار 213 اے ایس آئیز، 1 ہزار 693 ہیڈ کانسٹیبلز اور 15 ہزار 615 کانسٹیبلز سمیت دیگر اہلکار شامل ہیں۔
 
ایڈیشنل آئی جی نے بتایا کہ گرجا گھروں میں مسیحی شہریوں کی سکیورٹی کیلئے 3 ہزارمیٹل ڈیٹیکٹرز اور واک تھرو گیٹس بھی استعمال کئے جائیں گے۔ اے کیٹیگری کے گرجا گھروں کی سکیورٹی کیلئے سنائپرز اور سادہ لباس میں کمانڈوز بھی تعینات کئے  جائیں گے۔ اس موقع پر آئی جی پنجاب نے مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہر ضلع کے ٹاپ20 اشتہاریوں اور بدمعاشوں کی فہرست بنا کر ان کی گرفتاری کیلئے بھرپور کریک ڈاؤن کیا جائے، سال رواں میں قبضہ مافیا کیخلاف درج کئے گئے کیسز کے متعلق اپ ڈیٹ رپورٹ سات دنوں کے اندر مرتب کرکے بھجوائی جائے، ڈکیتی، گاڑی چوری کے مقدمات میں ملوث گرفتار اور مفرور ملزمان کی تفصیلی رپورٹ تیار کرکے بھجوائی جائے اور پرانی دشمنیوں سے متعلقہ کیسز اور ان کی روک تھام کیلئے سرکل افسران کی جانب سے کئے گئے اقدامات کے متعلق رپورٹ تیار کرکے فراہم کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 833392
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش