0
Wednesday 18 Dec 2019 10:29

عمران کوالالمپور کانفرنس میں شرکت کرتے تو اچھا ہوتا، ترک صدر

عمران کوالالمپور کانفرنس میں شرکت کرتے تو اچھا ہوتا، ترک صدر
اسلام ٹائمز۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ بہت اچھا ہوتا اگر ترتیب شدہ پروگرام کے تحت وزیراعظم پاکستان کوالالمپور کانفرنس میں شرکت کرتے، تاہم عمران خان اہم وجہ کے سبب کانفرنس میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔ جنیوا میں پاکستانی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے تعلقات میں مسلسل بہتری آرہی ہے اور وہ فروری میں پاکستان کا دورہ بھی کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ باہمی تجارت کے حجم اور اسٹریٹیجک شراکت داری کے لحاظ سے پاکستان سے تعلقات بہتر ہو رہے ہیں اور مستقبل میں یہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 833409
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش