QR CodeQR Code

سلامتی کونسل کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے کیلئے کردار ادا کرے، شاہ محمود قریشی

18 Dec 2019 10:43

وزیر خارجہ کی جانب سے لکھے گئے خط میں پاکستان نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لائن آف کنٹرول کی نگرانی بڑھائے تاکہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کو روکا جا سکے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کو ان کے حق خود ارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں لائن آف کنٹرول پر جارحانہ بھارتی اقدامات نے امن و سلامتی کو شدید خطرات لاحق کر دیے ہیں، بھارت نے کشمیر میں چار ماہ سے ظلم و بربریت کا نیا باب رقم کیا ہے، سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کو انکے حق خود ارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ پاکستان نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لائن آف کنٹرول کی نگرانی بڑھائے تاکہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کو روکا جا سکے۔

دوسری جانب پاکستان کے مطالبے پر چین نے آج ایک بار پھر سلامتی کونسل میں کشمیر کا مسئلہ اٹھایا، چین نے پاکستانی وزیرخارجہ کے خط کو بنیاد بنا کر سلامتی کونسل میں کشمیر پر ایک تفصیلی بریفنگ مانگ لی، بریفنگ لائن آف کنٹرول کی نگرانی کرنے والا اقوام متحدہ کا مبصر مشن دے گا۔


خبر کا کوڈ: 833410

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/833410/سلامتی-کونسل-کشمیریوں-کو-حق-خود-ارادیت-دلانے-کیلئے-کردار-ادا-کرے-شاہ-محمود-قریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org