0
Wednesday 18 Dec 2019 11:08

لوئر دیر میں پولیو مہم کی ڈیوٹی پر تعینات 2 پولیس اہلکار قتل

لوئر دیر میں پولیو مہم کی ڈیوٹی پر تعینات 2 پولیس اہلکار قتل
اسلام ٹائمز۔ لوئر دیر میں انسداد پولیو ٹیم کی حفاظت پر تعینات دو پولیس اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار مکرم اور فرمان اللہ دونوں انسداد پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور تھے، دونوں بدھ کی صبح ڈیوٹی پر جا رہے تھے کہ مرخنی لال قلع کے قریب نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں دونوں پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے، جبکہ علاقے میں پولیو مہم کو روک دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں مختلف دورانیے کی قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز پیر سے ہوا ہے۔ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے بالترتیب 67 لاکھ اور 25 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ پنجاب میں پانچ روزہ مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے ایک کروڑ 90 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، جبکہ سندھ میں یہ مہم سات روز تک جاری رہے گی جس کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے ایک کروڑ 13 لاکھ بجوں کو پولیو ویکسین دی جائے گی۔ خیال رہے رواں برس ملک میں پولیو سے متاثر بچوں کی تعداد 104 تک پہنچ گئی ہے۔ خیبر پختوںخوا سے پولیو کے 75، سندھ سے 16، بلوچستان سے 7 اور پنجاب سے 6 کیسز رپورٹ ہوئے۔
صحافی : ایس ایم شاہ
خبر کا کوڈ : 833418
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش