0
Wednesday 18 Dec 2019 11:12

پرویز مشرف کیخلاف فیصلہ، وزیراعظم نے کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس بلالیا

پرویز مشرف کیخلاف فیصلہ، وزیراعظم نے کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس بلالیا
اسلام ٹائمز۔ سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف عدالتی فیصلہ پر غور و فکر کیلئے وزیراعظم عمران خان نے کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔ وزیراعظم عمران خان نے پرویز مشرف کیخلاف عدالتی فیصلے کے بعد کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اور وزیراعلی پنجاب کو بھی وزیراعظم نے اجلاس کے لیے اسلام آباد بلوا لیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کور کمیٹی کا اجلاس بنی گالہ میں ہوگا۔ آج شام ہونیوالے اجلاس میں وفاقی وزراء سمیت کور کمیٹی کے اراکین شریک ہونگے۔ پرویز مشرف کیخلاف عدالتی فیصلے سمیت مجموعی ملکی سیاسی و حکومتی معاملات پر مشاورت کی جائے گی۔
 
خبر کا کوڈ : 833419
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش