QR CodeQR Code

پانچ برس بعد بھی اے پی ایس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دی جا سکی، حنا تقوی

18 Dec 2019 12:30

ایم ڈبلیو ایم لاہور کی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کو صرف نظام قرآن اور نظام اہلبیت (ع) کی شریعت ہی اس لبرل یلغار سے نجات دلا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے اغواء واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے، رواں سال لاہور میں 392 بچے اغواء ہوئے، جن میں سے 34 ابھی تک بازیاب نہیں ہو سکے، یہ اعداد و شمار حکومت اور پولیس کی کارکردگی پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین لاہور شعبہ خواتین کی سیکرٹری جنرل حنا تقوی کا کہنا ہے کہ ماضی کی حکومتیں انصاف کی فراہمی میں ناکام رہی ہیں، سانحہ اے پی ایس پشاور کو پانچ سال بیت گئے لیکن قاتل احسان اللہ احسان کو پھانسی نہ دی جا سکی۔ لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاون میں تنظیم سازی کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب میں حنا تقوی کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کو صرف نظام قرآن اور نظام اہلبیت (ع) کی شریعت ہی اس لبرل یلغار سے نجات دلا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے اغواء واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے، رواں  سال لاہور میں 392 بچے اغواء ہوئے، جن میں سے 34 ابھی تک بازیاب نہیں ہو سکے، یہ اعداد و شمار حکومت اور پولیس کی کارکردگی پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے فی الفور مثبت اقدامات کریں۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری جنرل عظمیٰ نقوی اور نسیم زہرہ بھی موجود تھیں۔


خبر کا کوڈ: 833453

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/833453/پانچ-برس-بعد-بھی-اے-پی-ایس-کے-ذمہ-داروں-کو-سزا-نہیں-دی-جا-سکی-حنا-تقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org