QR CodeQR Code

کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، تحریک طالبان کا اہم کمانڈر گرفتار

18 Dec 2019 13:28

ایس ایس پی ملک الطاف کے مطابق دہشتگرد رحمت علی کو پرانی سبزی منڈی کے قریب سے گرفتار کیا گیا، گرفتار دہشتگرد کالعدم تحریک طالبان بونیر گروپ کا اہم کمانڈر ہے، گرفتار دہشتگرد نے سال 2009ء میں بونیر میں ساتھیوں کے ہمراہ پولیس چوکی پر حملہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے پرانی سبزی منڈی میں کارروائی کرتے ہوئے سی ٹی ڈی نے اہم طالبان کمانڈر کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی میں کارروائی کرتے ہوئے کاؤنٹر ٹیررزم انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ نے کالعدم تنظیم کے ایک دہشتگرد گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی ملک الطاف کے مطابق دہشتگرد رحمت علی کو پرانی سبزی منڈی کے قریب سے گرفتار کیا گیا، گرفتار دہشتگرد کالعدم تحریک طالبان بونیر گروپ کا اہم کمانڈر ہے، گرفتار دہشتگرد نے سال 2009ء میں بونیر میں ساتھیوں کے ہمراہ پولیس چوکی پر حملہ کیا۔ گرفتار دہشت گرد نے انکشاف کیا کہ 2009ء میں ہی ایف سی چوکی پر دہشتگردی کا حملہ کیا اور 1 ماہ تک چوکی دہشتگردوں کے استعمال میں رہی۔ ایس ایس پی کے مطابق گرفتار دہشتگرد کی گرفتاری پر خیبرپختنخوا حکومت نے 20 لاکھ روپے انعام مقرر رکھا تھا۔


خبر کا کوڈ: 833454

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/833454/کراچی-میں-سی-ٹی-ڈی-کی-کارروائی-تحریک-طالبان-کا-اہم-کمانڈر-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org