0
Wednesday 18 Dec 2019 13:27

مواخذے کی کوشش امریکی جمہوریت تہس نہس کر دیگی، ٹرمپ

مواخذے کی کوشش امریکی جمہوریت تہس نہس کر دیگی، ٹرمپ
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے مواخذے کی کوشش امریکا کی جمہوریت کو تہس نہس کر دے گی۔ امریکی صدر ٹرمپ نے ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کو لکھے گئے 5 صفحات پر مشتمل خط میں اپنے مواخذے کی کوششوں پر شدید غصے کا اظہار کیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے اسپیکر سے کہا کہ تاریخ آپ کے خلاف سخت فیصلہ دے گی، آپ امریکا کے انتخابات میں مداخلت کر رہی ہیں۔ ٹرمپ کا اسپیکر نینسی پیلوسی کو لکھے گئے خط میں مزید کہنا تھا کہ آپ امریکا کی جمہوریت کو خراب کر رہی ہیں، انصاف میں رکاوٹ ڈال رہی ہیں، ذاتی، سیاسی اور جزوی فائدے کے لیے امریکی جمہوریت کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ مواخذہ غیرقانونی اور تعصب پسندی کے علاوہ کچھ نہیں، یہ سب ووٹنگ بوتھ پر بری طرح ناکام ہو جائے گا۔ واضح رہے کہ ایوان نمائندگان میں ٹرمپ کے مواخذے سے متعلق ووٹنگ آج ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 833471
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش