QR CodeQR Code

حالات بگڑتے دیکھ رہا ہوں

زندگی کا سب سے تلخ بیان آئی ایس پی آر نے کل جاری کیا، شیخ رشید

فوج میں ایسا غصہ کبھی نہیں دیکھا

18 Dec 2019 14:26

راولپنڈی میں کشمیری رہنما چوہدری غلام عباس کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے ملک کو لوٹا ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں اور جس شخص نے سیاچن اور کارگل میں فتح کے جھنڈے گاڑے اس سے پوچھا جا رہا ہے، حالات کو مزید بگڑتے ہوئے دیکھ رہا ہوں، فوج میں کبھی ایسا غم و غصہ نہیں دیکھا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ حالات کو مزید بگڑتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے راول پنڈی میں کشمیری رہنما چوہدری غلام عباس کی برسی پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے ملک کو لوٹا ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں اور جس شخص نے سیاچن اور کارگل میں فتح کے جھنڈے گاڑے اس سے پوچھا جا رہا ہے، حالات کو مزید بگڑتے ہوئے دیکھ رہا ہوں، فوج میں کبھی ایسا غم و غصہ نہیں دیکھا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ زندگی کا سب سے تلخ بیان ہے جو آئی ایس پی آر نے کل جاری کیا، پاکستان میں بہت بڑا بگاڑ دیکھ رہا ہوں، ہمیں تلخیاں ختم کرنا ہوں گی۔ وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ کشمیر کی جدوجہد آزادی کو بہت قریب سے دیکھا ہے، کشمیری پاکستان میں بھی اپنی جماعتیں بنائیں، وہ بہت ذہین ہیں،ان کے پاس دنیا بھر کی معلومات ہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر سے کہتا ہوں کہ گلی محلوں میں ریلیاں نکالی جائیں، کشمیری جاگا ہوا ہے، میری خواہش تھی کہ یو پی اور سی پی کا مسلمان جاگے، آج ہندوستان کا مسلمان جاگ رہا ہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ حالات میں ہمیں مداخلت کی ضرورت نہیں، ہمارا رشتہ پاکستان کی عوام کے ساتھ ہے کسی حکومت کے ساتھ نہیں، کشمیری قیادت کی 1958ء کے بعد قدر و قیمت نہیں کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 833479

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/833479/زندگی-کا-سب-سے-تلخ-بیان-ا-ئی-ایس-پی-ا-ر-نے-کل-جاری-کیا-شیخ-رشید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org