QR CodeQR Code

پاک فوج کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پنجاب یونیورسٹی میں ریلی

18 Dec 2019 15:53

پنجاب یونیورسٹی میں نکالی گئی اظہار یکجہتی کی ریلی کی قیادت وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد نے کی۔ ریلی کےشرکاء نے ملکی سلامتی اور پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی۔ ریلی وائس چانسلر آفس سے فیصل آڈیٹوریم تک نکالی گئی۔ ریلی کے موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد نے خطاب بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج ملک کی سرحدوں کی حفاظت کر رہی ہے، پاک فوج کی قربانیوں کے باعث آج آزادی کی فضاء میں سانس لے رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی کےاساتذہ، ملازمین اور طلباء و طالبات کی پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی، یک جہتی ریلی میں سیکڑوں اساتذہ و ملازمین نے شرکت کی۔ پنجاب یونیورسٹی میں نکالی گئی اظہار یکجہتی کی ریلی کی قیادت وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد نے کی۔ ریلی کےشرکاء نے ملکی سلامتی اور پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی۔ ریلی وائس چانسلر آفس سے فیصل آڈیٹوریم تک نکالی گئی۔ ریلی کے موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد نے خطاب بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج ملک کی سرحدوں کی حفاظت کر رہی ہے، پاک فوج کی قربانیوں کے باعث آج آزادی کی فضاء میں سانس لے رہے ہیں۔

وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج نےقربانیاں دے کرملک میں امن قائم کیا، ڈاکٹر نیاز احمد کا کہنا تھا کہ اداروں کو کمزورکرنے کیلئے سازش کی جا رہی ہے۔ اساتذہ کہتے ہیں کہ وہ پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ ہم کسی کو اجازت نہیں دے سکتے کہ اداروں کو کمزور کرنے کیلئے پروپیگنڈہ کرے، ہمارا ان عناصر کو پیغام ہے کہ پاکستان کی قوم اور ادارے ایک پیج پر ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 833487

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/833487/پاک-فوج-کیساتھ-اظہار-یکجہتی-کیلئے-پنجاب-یونیورسٹی-میں-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org