0
Wednesday 18 Dec 2019 16:17

پاک فوج مادر وطن کا مضبوط دفاع اور سالمیت کی ضمانت ہے، علامہ اسدی

پاک فوج مادر وطن کا مضبوط دفاع اور سالمیت کی ضمانت ہے، علامہ اسدی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کیخلاف عدالت کا فیصلہ ان سیاسی شخصیات کے لیے بھی پیٖغام ہے جن پر کرپشن کے بڑے بڑے مقدمات ہیں اور جو یہ سمجھتے ہیں کہ وہ خود ساختہ بیماری کی آڑ میں سزا سے  جان بچا لیں گے۔ انہوں نے کہا یہ فیصلہ اس اعتبار سے اہم بھی ہے کہ ماضی میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی، مستقبل میں مزید سخت اور خلاف توقع فیصلوں سے یہ ثابت کیا جا سکتا ہے کہ نئے پاکستان میں کوئی بھی قصوروار رعایت کا قطعاََ مستحق نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ قومی اداروں کا وقار ملکی سلامتی کیلئے لازم و ملزوم ہیں۔

لاہور میں عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے عالمی مراکز کسی نہ کسی شکل میں پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر کے اسے غیر مستحکم کرنے میں لگے رہتے ہیں، پاک فوج مادر وطن کا مضبوط دفاع اور سالمیت کی ضمانت ہے، اگر کوئی بیرونی طاقت یہ سمجھتی ہے کہ وہ سازشوں کے بل بوتے پر فوج کیخلاف کسی مہم میں کامیابی حاصل کر لیں گے تو وہ قطعی مغالطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی اداروں کے خلاف نفرت پھیلا کر مذموم مقاصد کی راہ ہموار کرنا اب ممکن نہیں رہا، عوام باشعور ہو چکے ہیں اور اسے قومی اداروں پر پوری طرح اعتماد ہے۔

علامہ عبدالخالق اسدی کا کہنا تھا کہ کچھ عالمی طاقتیں اور اسٹیبلشمنٹ میں موجود شخصیات ابھی تک نواز شریف کے لیے نرم گوشہ رکھتے ہیں، نواز شریف کی ضمانت اور پرویز مشرف کی سزا سے یہ تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے کہ نواز شریف موجودہ حکومت سمیت دیگر بااختیار اداروں سے بھی زیادہ طاقتور ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف مسلکی سوچ کے مالک ہیں اور پڑوسی ملک بھارت سمیت پاکستان دشمن عالمی لابی کے لیے وہ اہمیت کے حامل ہیں، اب ان کی پاکستانی سیاست میں کوئی گنجائش باقی نہیں رہی۔
خبر کا کوڈ : 833498
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش