0
Wednesday 18 Dec 2019 21:04

سندھ اسمبلی میں سندھ اسٹوڈنٹس یونین بل 2019 ایوان میں پیش کر دیا گیا

سندھ اسمبلی میں سندھ اسٹوڈنٹس یونین بل 2019 ایوان میں پیش کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران سندھ اسٹوڈنٹس یونین بل 2019ء ایوان میں پیش کر دیا گیا، اسے وزیر اطلاعات سعید غنی نے پیش کیا۔ بل کو مزید غور و خوض کیلئے سلیکٹ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا، جو دو ہفتے میں رپورٹ پیش کرے گی۔ ایوان کی کارروائی کے دوران گٹکا، مین پوری اور نشہ آور اشیاء کی تیاری، فروخت اور استعمال سے متعلق بل بھی پیش کیا گیا تھا، جس ایوان نے منظور کرلیا، جبکہ ایوان میں سندھ محفوظ شہر اتھارٹی بل 2019ء متعارف کرا دیا گیا، یہ بل بھی صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے پیش کیا تھا۔ اپوزیشن لیڈر کے اعتراض پر بل سلیکٹ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا، جو دو ہفتوں میں اپنی رپورٹ دے گی۔
خبر کا کوڈ : 833540
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش