QR CodeQR Code

وزیراعلیٰ سندھ سے ایرانی بارڈر کے کمانڈر جنرل قاسم رضی کی ملاقات

18 Dec 2019 23:12

کراچی میں ہونیوالی ملاقات میں مرراد علی شاہ نے کہا کہ ایران مسلم برادر ملک ہے جس کے ساتھ پاکستان کے تاریخی مراسم ہیں، انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے عوام مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیتے رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایران کے کمانڈر لاء انفورسمنٹ بارڈر سیکورٹی گارڈ بریگیڈیئر جنرل قاسم رضی کی سربراہی میں ایک وفد سے ہونے والی ملاقات میں کہا ہے کہ ایران مسلم برادر ملک ہے جس کے ساتھ پاکستان کے تاریخی مراسم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے عوام مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیتے رہے ہیں۔ یہ ملاقات وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات اور سرحدی سیکورٹی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے ایرانی وفد کو سندھی ٹوپی اور اجرک بطور تحفہ پیش کی۔


خبر کا کوڈ: 833559

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/833559/وزیراعلی-سندھ-سے-ایرانی-بارڈر-کے-کمانڈر-جنرل-قاسم-رضی-کی-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org