0
Wednesday 18 Dec 2019 23:17

ایم کیو ایم کے اراکین سندھ اسمبلی کا کراچی میں گیس کی لوڈشیڈنگ پر گہری تشویش کا اظہار

ایم کیو ایم کے اراکین سندھ اسمبلی کا کراچی میں گیس کی لوڈشیڈنگ پر گہری تشویش کا اظہار
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین سندھ اسمبلی کا کراچی میں گیس کی لوڈشیڈنگ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گیس کی لوڈشیڈنگ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، بچوں کو اسکول جانے اور دیگر افراد کو دفاتر جانے میں شدید دقت کا سامنا ہے۔ اراکین سندھ اسمبلی نے اپنے بیان میں کہا کہ سوئی سدرن گیس کی اس امر کو یقینی بنائے کہ گیس کی بلاتعطل فراہمی میسر رہے، سرد موسم میں گیس کی طلب بڑھ جاتی ہے لہذا موسمی تبدیلیوں کے ساتھ گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عام آدمی کی مشکلات کو کم کیا جاسکے۔

علاوہ ازیں گزشتہ روز سی این جی کی غیر اعلانیہ بندش سے بھی عوام کو شدید مشکلات سے دو چار ہونا پڑا۔ کراچی میں ٹرانسپورٹ کا نظام پہلے ہی تباہ حال ہے اور سی این جی کی بندش سے یہ صورتحال مزید خراب ہوجاتی ہے۔ اراکین سندھ اسمبلی نے وفاقی حکومت اور اوگرا سے مطالبہ کیا کہ سوئی سدرن گیس کا نااہلی کا نوٹس لیں اور عوام کو بلاتعطل گیس کی فراہمی کو یقینی بنائے۔
خبر کا کوڈ : 833561
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش