QR CodeQR Code

اداروں کا بے حد احترام ہے لیکن ہم کسی غیر آئینی بات کو درست نہیں کہیں گے، قمر زمان کائرہ

19 Dec 2019 07:37

نجی ٹی وی سے گفتگو میں پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنماء کا کہنا تھا کہ تمام اداروں کو اپنے اپنے دائرہ اختیار میں رہ کر کام کرنا چاہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی رہنماء قمر الزمان کائرہ نے بلاول بھٹو کی طرف سے عمران خان کیلئے ابو مچاؤ مہم کے حوالے سے کیے گئے ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک سیاسی بیان ہے، جس کی طرف اشارہ ہے سب جانتے ہیں۔ نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے اداروں کا بے حد احترام ہے، لیکن ہم کسی غیر آئینی بات کو درست نہیں کہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے اداروں سے پیار ہے اور انہیں ہم چاہتے ہیں اسی لیے کہتے ہیں کہ سیاست آپ کا کام نہیں ہے، لیکن آج بھی سیاست میں مداخلت ہو رہی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنماء کا کہنا تھا کہ تمام اداروں کو اپنے اپنے دائرہ اختیار میں رہ کر کام کرنا چاہے۔
 


خبر کا کوڈ: 833576

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/833576/اداروں-کا-بے-حد-احترام-ہے-لیکن-ہم-کسی-غیر-ا-ئینی-بات-کو-درست-نہیں-کہیں-گے-قمر-زمان-کائرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org