0
Thursday 19 Dec 2019 08:36

عمران خان نے غلاموں کیطرح ایک ٹیلی فون پر ملایشیاء کانفرنس میں جانے کا فیصلہ بدل دیا، بلاول بھٹو زرداری

عمران خان نے غلاموں کیطرح ایک ٹیلی فون پر ملایشیاء کانفرنس میں جانے کا فیصلہ بدل دیا، بلاول بھٹو زرداری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عوام کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ جمہوری پاکستان چاہیے یا کٹھ پتلی حکومت، جمہوریت بچانے کیلئے ماضی میں تحفظات کے باوجود انتخابی نتائج تسلیم کیے۔ لاہور کے مضافاتی علاقے رائے ونڈ میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہمیں فیصلہ کرنا ہے کہ 2018ء کا سلیکشن آخری سلیکشن تھا، پیپلز پارٹی کا مطالبہ ہے کہ صاف و شفاف الیکشن کرائے جائیں، ورنہ پیپلزپارٹی کا نعرہ ہے کہ انتخاب یا انقلاب۔ اپنے خطاب میں بلاول نے کہا کہ ہم نےکسی سلیکٹڈ یا کٹھ پتلی حکمران کے لیے آمروں سے پاکستان آزاد نہیں کروایا تھا، عوام کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ جمہوری پاکستان چاہیے یا کٹھ پتلی حکومت، قوم کو فیصلہ کرنا پڑے گا کہ آئندہ کسی سلیکٹڈ کو نہیں مانیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام آخری جنگ اور آخری جدوجہد کے لیے تیار ہو جائیں، ضیاء اور مشرف کی باقیات کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جس جمہوریت میں انسان کے حقوق کا تحفظ نہ ہو وہ آمریت ہے، آج کے پاکستان میں نہ عوام آزاد ہیں، نہ صحافت اور نہ ہی سیاست، کٹھ پتلی کےخلاف طلبہ احتجاج کرتےہیں تو ان کےخلاف دہشت گردی اورغداری کےمقامات بنتےہیں، عوام اپنی مرضی کا ٹوئٹ بھی نہیں کرسکتے، انہیں گرفتار کر لیا جاتا ہے۔ بلاول کا مزید کہنا تھا کہ طلبہ اسٹوڈنٹ یونین کی بحالی کے لیے احتجاج کرتے ہیں تو ان پر ایف آئی آر کٹتی ہے، کسان احتجاج کرتے ہیں تو ان کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات دائر ہوتے ہیں، یہ کیسا انصاف ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کسی امپائر یا کٹھ پتلی کی مرضی سے نہیں عوام کی مرضی سے چلے گی۔

انکا کہنا تھا کہ مزدوروں، کسانوں اور غریبوں کے معاشی قتل پر خاموش نہیں رہ سکتے۔ حکومت کی خارجہ پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ملایشیاء میں امت مسلمہ اکٹھی ہے جو کشمیر پر بات کر رہے ہیں اور وہاں پاکستان نہیں ہے، ایک ٹیلی فون پر خارجہ پالیسی بدل دی گئی ہے، آپ بھی مشرف کی طرح دوسرے کی ڈکٹیشن پر خارجہ پالیسی بنا رہے ہیں، بھٹو شہید نے پھانسی قبول کرلی لیکن ایٹمی پروگرام نہیں روکا۔  آصف زرداری کے حوالے سے بلاول کا کہنا تھا کہ انہوں نے اصولوں پر سودے بازی نہیں کی، آصف زرداری اور فریال تالپور رہا ہوگئے، اب پارٹی کا مورال بلند ہے، تاریخی فیصلے آ رہے ہیں، ان کا خیر مقدم کرتے ہیں دوسرے لوگ بھی رہا ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 833583
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش