0
Thursday 19 Dec 2019 10:44

مودی کی قانون میں متنازعہ ترمیم بنیادی انسانی حقوق کیخلاف ہے، چودھری سرور

مودی کی قانون میں متنازعہ ترمیم بنیادی انسانی حقوق کیخلاف ہے، چودھری سرور
گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے دوہری شہریت کے قانون میں ٹارگٹ مسلمان ہیں۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے لاہور میں بھارت کے متنازعہ شہریت قانون پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ قانون میں متنازعہ ترمیم بنیادی انسانی حقوق کیخلاف ہے۔ مودی سرکار انتہا پسند اور نسل پرست انڈیا کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں مسلمانوں کا محاصرہ اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں غیر اخلاقی، غیر آئینی اور غیر انسانی فعل ہے۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ قوم کو اس وقت باہمی اتحاد کی ضرورت ہے، ہمارا دشمن بھارت مکار، چالاک اور نسل پرست ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملکی معیشت میں روز بروز بہتری آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اگلی نسلوں کو ایک، پُرامن، معاشی طور پر مضبوط اور خوشحال پاکستان دینا چاہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 833608
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش