QR CodeQR Code

ملتان، ڈاکٹر حسن نواز آئی ایس او نشترمیڈیکل یونیورسٹی کے نئے میرکارواں منتخب

19 Dec 2019 10:44

 نومنتخب صدر ڈاکٹر حسن نواز اپنے خطاب میں کہا کہ اس الہی ذمہ داری کے اہل تو نہیں تھا لیکن اس ذمہ داری کو نبھانے کی کوشش کروں گا، امام زمانہ علیہ السلام کی غیبت میں نوجوانوں پر زیادہ ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں کہ وہ معاشرے میں ظہور امام زمانہ کیلئے زمینہ سازی کریں۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان کے ڈویژنل کنو نشن کے بعد یونٹس میں تنظیم سازی کا مرحلہ جاری ہے، پہلے مرحلے میں ملتان کے نشترمیڈیکل یونیورسٹی یونٹ کا کنونشن رازی ہال میں منعقد ہوا، کنونشن میں یونٹ اراکین کے علاوہ ڈویژنل صدر شہریار حیدر نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر اکثریت رائے سے ڈاکٹر حسن نواز کو نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا نیا میرکارواں منتخب کیا گیا، نومنتخب صدر سے ڈویژنل صدر نے حلف لیا۔ نومنتخب صدر ڈاکٹر حسن نواز اپنے خطاب میں کہا کہ اس الہی ذمہ داری کے اہل تو نہیں تھا لیکن اس ذمہ داری کو نبھانے کی کوشش کروں گا، امام زمانہ علیہ السلام کی غیبت میں نوجوانوں پر زیادہ ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں کہ وہ معاشرے میں ظہور امام زمانہ کیلئے زمینہ سازی کریں، اس وقت ہمارے تعلیمی اداروں پر مغربی ثقافت کی یلغار ہے اور ایک منظم سازش کے تحت اداروں میں لڑائی جھگڑا، فحاشی اور بندوق کلچر کو فروغ دیا جا رہا ہے، طلباء کسی بھی قوم کا مستقل ہوتے ہیں لیکن بدقسمتی کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ حکومت اپنے مستقبل کے بارے میں صحیح فیصلے نہیں کررہی، اسلام آباد میں یونیورسٹی کے اندر جو ہوا وہ قابل مذمت ہے، حکومت ایسے عناصر کی سرکوبی کرے جو تعلیمی اداروں کے ماحول کو خراب کررہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 833609

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/833609/ملتان-ڈاکٹر-حسن-نواز-آئی-ایس-او-نشترمیڈیکل-یونیورسٹی-کے-نئے-میرکارواں-منتخب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org