0
Thursday 19 Dec 2019 11:27

پاک چین تعاون سے زراعت اور کسانوں کو فائدہ ہوگا، یاؤ ژنگ

پاک چین تعاون سے زراعت اور کسانوں کو فائدہ ہوگا، یاؤ ژنگ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں چین کے سفیر یاؤ ژنگ نے اسلام آباد میں سرسبز کسان تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین نے زرعی شعبے میں اصلاحات لا کر ترقی کی، پاک چین تعاون سے زراعت اور کسانوں کو فائدہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ چین زرعی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کر رہا ہے، چین اور پاکستان زرعی شعبے میں تعاون کیلئے قریب آ رہے ہیں، سی پیک کے تحت زرعی شعبے میں ورکنگ گروپ قائم کیا گیا، زرعی شعبے میں حکومتی سطح پر تعاون کیا جا رہا ہے۔ چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان بھر میں زرعی تحقیقاتی مراکز کے قیام میں تعاون کر رہے ہیں، کپاس اور دیگر فصلوں کی بہتر پیداوار کیلئے بہتر بیج کی تیاری کا کام شروع کر دیا ہے۔

یاؤ ژنگ نے کہا کہ چینی سفیر آبپاشی، فشریز اور پھلوں کی پیداوار بہتر بنائی جائے گی۔ چینی کمپنیاں جوائنٹ وینچر کیلئے پاکستان آنا چاہتی ہیں۔، دونوں ملکوں میں تعاون سے زراعت اور کسانوں کو فائدہ ہوگا۔ اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ہر سال 18 دسمبر کو کسان ڈے سرکاری طور پر منانے کا اعلان کرتے ہوئے یقین دلایا کہ پارلیمنٹ یہ دن منائے گی۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سرسبز کسان تقریب سے خطاب میں کہا کہ کہ کسانوں کے مسائل حل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، کسانوں کے حقوقِ کے لیے ہر لابی سے لڑیں گے، زرعی شعبے میں لابیز کام کر رہی ہیں، یہ لابیز فیصلوں پر اثر انداز ہوتی ہیں، پہلی بار پارلیمنٹ میں کسانوں کیلئے لابی قائم کی گئی ہے، زراعت کے شعبے میں ایکسپرٹ گروپس کی خدمات حاصل کی جائیں گی، کسانوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے خصوصی زرعی کمیٹی قائم کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 833612
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش