0
Thursday 19 Dec 2019 11:03

کراچی میں موسمِ سرما کے آغاز پر ہی گیس کا بحران پیدا ہوگیا

کراچی میں موسمِ سرما کے آغاز پر ہی گیس کا بحران پیدا ہوگیا
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں موسمِ سرما کے آغاز پر ہی گیس کا بحران ہوگیا ہے، جبکہ ایس ایس جی سی حالیہ شدید قلت کی وجوہات واضح نہیں کر پا رہی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں موسمِ سرما کے آغاز پر ہی گیس کا بحران پیدا ہوگیا، جس کے باعث گھریلو صارفین اور کمرشل سیکٹر شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ صنعتکاروں نے صورتحال میں بہتری نہ آنے پر صنعتوں کی بندش کے خدشات کا اظہار کر دیا، جبکہ گھریلو صارفین کو شدید دشواری کا سامنا ہے۔ سی این جی اسٹیشنز کی طویل بندش کے باعث شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ کم ہوگئی اور رکشہ اور ٹیکسی مالکان سمیت نجی ٹیکسی سروس نے اپنے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ ترجمان ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ سی این جی اسٹیشنز کو منگل کی دوپہر 2 بجے سے گیس کی سپلائی منقطع ہے، جمعہ کی صبح 8 بجے تک 66 گھنٹے کیلئے گیس فراہمی بند رکھنے کے احکامات ہیں، گھریلو صارفین اور کمرشل سیکٹر کی طلب پوری کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 833614
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش