QR CodeQR Code

وزیراعظم عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی نظرثانی درخواست خارج

19 Dec 2019 11:26

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیئے کہ توہین عدالت صرف اس فرد اور عدالت کے درمیان ہوتی ہے، جو کوئی کچھ کہہ رہا ہے اسے کہنے دیں، منتخب نمائندوں کو کیوں گھسیٹا جائے؟ عمران خان کو عوام نے منتخب کیا، ہمیں عوام کا احترام ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی نظرثانی درخواست خارج کردی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی نہ کرنے کے فیصلے پرنظرثانی درخواست کے خلاف سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان نے اپنی تقریر سے عدلیہ کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی، توہین عدالت کا الزام وزیراعظم کی تقریر کے متن سے واضح ہے، عمران خان نے اعلیٰ عدلیہ کی تضحیک کی اور مذاق اُڑایا، عمران خان کو توہین عدالت قانون کے تحت سزا سنائی جائے۔
چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیئے کہ توہین عدالت صرف اس فرد اور عدالت کے درمیان ہوتی ہے، جو کوئی کچھ کہہ رہا ہے اسے کہنے دیں، منتخب نمائندوں کو کیوں گھسیٹا جائے؟ عمران خان کو عوام نے منتخب کیا، ہمیں عوام کا احترام ہے، ہم کسی فردِ واحد کو نہیں، اسے منتخب کرنے والے عوام کو دیکھتے ہیں۔ یہ عدالت ہمیشہ منتخب عوامی نمائندوں سے متعلق حکم جاری کرنے میں احتیاط سے کام لیتی ہے۔ عدالت نے وزیراعظم کی عدلیہ کے خلاف متنازع تقریر پر توہین عدالت کی کارروائی کے لیے نظرثانی درخواست خارج کردی گئی۔


خبر کا کوڈ: 833624

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/833624/وزیراعظم-عمران-خان-کیخلاف-توہین-عدالت-کی-نظرثانی-درخواست-خارج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org