QR CodeQR Code

پنجاب پولیس کے 2 اہلکار گرفتار، کروڑوں روپے کی منشیات برآمد

19 Dec 2019 11:31

ملزمان کے قبضے سے 11 کلو ہیروئن اور آئس برآمد ہوئی۔ تفتیش میں پتہ چلا کہ دونوں ملزمان پنجاب پولیس کے حاضر سروس اہلکار ہیں اور پولیس لائن نمبر 1 سیکیورٹی ڈویژن میں تعینات ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ موٹر وے پر اینٹی نارکوٹکس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا۔ اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے موٹروے پر کارروائی کرکے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن اور آئس برآمد کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے 11 کلو ہیروئن اور آئس برآمد ہوئی۔ تفتیش میں پتہ چلا کہ دونوں ملزمان پنجاب پولیس کے حاضر سروس اہلکار ہیں اور پولیس لائن نمبر 1 سیکیورٹی ڈویژن میں تعینات ہیں۔


خبر کا کوڈ: 833626

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/833626/پنجاب-پولیس-کے-2-اہلکار-گرفتار-کروڑوں-روپے-کی-منشیات-برا-مد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org