QR CodeQR Code

لاہور، قیدیوں کی فوری پے رول پر رہائی کا بل منظور

19 Dec 2019 12:22

بل قانون بننے کے بعد قیدیوں کو فوری پے رول کی سہولت میسر ہو سکے گی۔ پے رول پر رہائی قید کے دوران بہتر رویہ رکھنے والے قیدیوں کو دی جائے گی۔ پے رول پر رہائی کیلئے بورڈ آف گورنرز کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ بورڈ کا سربراہ ڈائریکٹر جنرل ہوگا جس کی تعیناتی وزیر اعلٰی پنجاب کرینگے۔ بورڈ آف گورنرز پے رول پر رہائی دینے یا نہ دینے کا مجاز ہو گا۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی نے قیدیوں کی فوری پے رول پر رہائی کا بل منظور کر لیا۔ بل قانون بننے کے بعد قیدیوں کو فوری پے رول کی سہولت میسر ہو سکے گی۔ پے رول پر رہائی قید کے دوران بہتر رویہ رکھنے والے قیدیوں کو دی جائے گی۔ پے رول پر رہائی کیلئے بورڈ آف گورنرز کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ بورڈ کا سربراہ ڈائریکٹر جنرل ہوگا جس کی تعیناتی وزیر اعلٰی پنجاب کرینگے۔ بورڈ آف گورنرز پے رول پر رہائی دینے یا نہ دینے کا مجاز ہو گا۔ بل کے تحت پے رول پر رہائی معمولی جرائم میں ملوث افراد کو دی جا سکے گی۔ 30 دن کے اندر بورڈ پے رول پر رہائی دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کرے گا۔ پے رول پر رہائی سزائے موت، منشیات اور سنگین جرائم میں ملوث مجرموں کو نہیں دی جائے گی۔ بل کے تحت بورڈ آف گورنرز جیل میں قید مجرم کے رویے کو مدنظر رکھیں گے۔ بورڈ آف گورنرز کو پے رول پر رہائی ختم کرنے کا بھی اختیار ہوگا۔
 


خبر کا کوڈ: 833634

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/833634/لاہور-قیدیوں-کی-فوری-پے-رول-پر-رہائی-کا-بل-منظور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org