0
Thursday 19 Dec 2019 16:06

ٹانک، پولیس وین پر دستی بم حملے کے زخمی ایس ایچ او دم توڑ گئے

ٹانک، پولیس وین پر دستی بم حملے کے زخمی ایس ایچ او دم توڑ گئے
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک کے علاقے گومل میں پولیس وین پر دستی بم حملے میں زخمی ہونے والے ایس ایچ او عنایت اللہ دم توڑ گئے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع ٹانک تھانہ گومل کی حدود میں میں پولیس وین پر حملے کے زخمی ایس ایچ او جاںبر نہ ہوسکے، مقامی ہسپتال میں زیر علاج عنایت اللہ آج جاں بحق ہوگئے۔ چند روز قبل دہشت گردوں نے تھانہ گومل کی پولیس وین کو نشانہ بنایا تھا، معمول کی گشت کے دوران حملہ آوروں نے وین پر دستی بم پھینکا، جس میں ایس ایچ او عنایت اللہ سمیت 5 اہلکار اور ایک راہگیر زخمی ہوگئے تھے، ایس ایچ او کو شدید زخمی حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچایا گیا تھا، پولیس وین پر حملہ کرنے والا دہشت گرد جوابی فائرنگ میں مارا گیا تھا، پولیس کے مطابق ہلاک حملہ آور کے پاس دھماکا خیز مواد بھی موجود تھا جسے ناکارہ بنانے کیلئے بی ڈی ایس کو طلب کیا گیا تھا۔ ٹانک کے علاقے میں اس واقعے کے بعد پورے علاقے کو محاصرہ کرکے سرچ آپریشن بھی کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 833675
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش