0
Thursday 19 Dec 2019 16:42

پرویز مشرف کیخلاف فیصلہ کمزور ہے، چینلج کیا جائے تو صورتحال بدل سکتی ہے، غلام اکبر سیال ایڈووکیٹ

پرویز مشرف کیخلاف فیصلہ کمزور ہے، چینلج کیا جائے تو صورتحال بدل سکتی ہے، غلام اکبر سیال ایڈووکیٹ
اسلام ٹائمز۔ ممتاز قانون دان و ایڈووکیٹ ہائیکورٹ غلام اکبر سیال ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سنگین غداری میں خصوصی عدالت کا فیصلہ بہت کمزور ہے اگر اس کو چیلنج کیا جائے تو یہ اپ سیٹ ہو سکتا ہے، خاص طور پر پرویز مشرف خود کسی وکیل کے ذریعے پیروی کریں گے تو یہ ججمنٹ اپ سیٹ ہو سکتی ہے، میرے خیال میں یہ ایک عام سا فیصلہ ہے۔ لاہور میں ’’اسلام ٹائمز‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے غلام اکبر سیال نے کہا کہ سنگین غداری کیس میں کوئی خاص بات نہیں، صرف مختلف ایونٹس کا بیانیہ ہے، جو کچھ بھی ابھی تک ہوا ہے، یہ دکھانے کی کوشش کی ہے اور چونکہ پرویز مشرف مفرور ہیں جس کی وجہ سے ان کیخلاف ساری چیزیں قبول کرلی  گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیصلے میں کسی قسم کی کوئی بحث نہیں، میرے خیال میں یہ بہت کمزور فیصلہ ہے اگر اس کو چیلنج کیا جائے تو ساری صورتحال یکسر تبدیل سکتی ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ خاص طور پر پرویز مشرف خود کسی وکیل کے ذریعے پیروی کریں گے تو یہ فیصلہ اپ سیٹ ہو سکتا ہے۔ غلام اکبر سیال ایڈوویٹ نے کہا کہ اگر کوئی شخص مر جائے تو کریمنل کیسز ختم ہو جاتے ہیں اور یہ کہنا کہ کوئی مر جائے تو اس کی لاش کو گھسیٹ کر لایا جائے یہ تو تعصب والی بات ہے جو کہ صحیح نہیں، ویسے ہمارے مذہب میں بھی ہے کہ کوئی لاش کی اس طرح سے بے حرمتی نہیں کر سکتا، میرے خیال میں اس طرح کے ریمارکس سے زیادتی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں اس فیصلے کو چیلنج  کرنا چاہئے، جب یہ فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج ہوتا ہے تو وہی اس فیصلے کو کالعدم قرار دے سکتی ہے اور کوئی طریقہ نہیں سزائیں ختم  کرنے کا۔
خبر کا کوڈ : 833680
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش