0
Thursday 19 Dec 2019 16:59

ملک بھر میں جاری انسداد پولیو مہم کے دوران مزید 7 نئے کیسز رپورٹ

ملک بھر میں جاری انسداد پولیو مہم کے دوران مزید 7 نئے کیسز رپورٹ
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں سال کی آخری پولیو مہم جاری ہے اور اس مہم کے دوران ہی پولیو کے مزید 7 نئے کیسز رپورٹ ہوگئے، جس کے بعد رواں سال پولیو کا شکار بچوں کی تعداد 111 تک پہنچ گئی ہے۔ پاکستان بھر میں پولیو مہم کا آغاز 16 دسمبر سے کیا گیا تھا جس میں ملک کے تمام 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔ مہم کے دوران ہی ملک کے تین صوبوں سے مزید کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں سال 2019ء میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 111 ہوگئی ہے۔ ایک مرتبہ پھر سب سے زیادہ کیسز صوبہ خیبر پختونخوا سے رپورٹ ہوئے جہاں لکی مروت سے تین اور ایک ٹانک سے رپورٹ ہوا۔ اس کے علاوہ صوبہ سندھ کے ضلع بدین اور بلوچستان کے علاقوں مستونگ اور نصیر آباد سے بھی ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 833685
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش