0
Thursday 19 Dec 2019 17:10

کوالالمپور اجلاس او آئی سی کو تقسیم کرنے کا ایجنڈا نہیں، سراج الحق

کوالالمپور اجلاس او آئی سی کو تقسیم کرنے کا ایجنڈا نہیں، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی جانب سے منصورہ لاہور میں علماء و مشائخ کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ  فوج اور پاکستان ایک ہی نام ہے، لیکن پرویز مشرف کی ریٹائرمنٹ کے بعد ان کے متعلق بات کرنا ریاستی ادارے  پر تنقید نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرتار پور تو چند ماہ میں بن گیا لیکن بی آر ٹی کا اب بھی کوئی امکان نہیں، حکومت کو اپنے عوام کیلئے بھی منصوبے اتنی ہی رفتار سے مکمل کرنے چاہیں جتنی رفتار سے سکھوں کو خوش کیا گیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ کوالالمپور کانفرنس او آئی سی کیخلاف نہیں، پاکستانی وزیراعظم نے اس میں شرکت نہ کرکے اپنا ہی نقصان کیا ہے۔

منصورہ میں یونیورسل پیس فیڈریشن کی جانب سے پیر میاں جلیل احمد شرقپوری کو سفیر امن نامزد ہونے پر اعزازی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔ سینیٹر سراج الحق نے پرویز مشرف کیخلاف آنیوالے فیصلے پر کہا کہ پاک فوج کی قربانیوں کو بھولنا نہیں چاہئیے مشرف کو باہر بھیجنے والے جمہوریت کے چیمپئین عوام کو جواب دیں، لوگ ریٹائرمنٹ کے بعد مشرف کو فوج کا حصہ نہیں سمجھتے، جو لوگ مشرف بارے ریمارکس دیتے ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ فوج کے متعلق بھی وہی تبصرہ کرتے ہیں، ریٹائرڈمنٹ کے بعد وہ ذمہ دار ہیں۔
 
انہوں نے کہا کہ فوج پاکستان کی عزت ہے اس کی قربانیوں کو یاد رکھنا ہوگا۔ ان لوگوں کو جواب دینا ہے جس نے پروٹوکول کے ساتھ مشرف کو رخصت کیا۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت دنیا میں پاکستان کے عزیز دوستوں کو نہ کھوئے برما اور فلسطین میں مظالم پر مسلمان حکمران ان کیلئے تڑپنے کو تیار نہیں، ملکی خارجہ پالیسی شرمندگی کا شکار ہے۔ کوالالمپور اجلاس او آئی سی کو تقسیم کرنے کا ایجنڈا نہیں بلکہ کشمیر پر اتفاق رائے ہونے کا قوی امکان تھا مگر ہمارے نااہل حکمرانوں یہ سنہری موقع ضائع کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے او آئی سی کا اجلاس کشمیر  پر اسلام آباد میں ہونا چاہئے۔ سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت وینٹی لیٹر پر ہے، ملکی ترقی کیلئے اب ایک آپشن اسلامی نظام کا نفاذ ہی باقی بچا ہے، جب تک پانامہ کے چار سو چھتیس افراد کا احتساب نہیں ہوگا عام آدم کو انصاف نہیں ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ بائیس دسمبر کو اسلام آباد کی طرف تاریخ کا سب سے بڑا کشمیر مارچ ہو گا۔
 
خبر کا کوڈ : 833693
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش