0
Thursday 19 Dec 2019 19:30

کشمیر میں ظالم نے اپنے ظلم اور مظلومین نے اپنے صبر کی نئی تاریخ رقم کی ہے، شبر رضا

کشمیر میں ظالم نے اپنے ظلم اور مظلومین نے اپنے صبر کی نئی تاریخ رقم کی ہے، شبر رضا
اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس پاکستان کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری شبر رضا کا کہنا ہے کہ کشمیر میں ظالم نے اپنے ظلم اور مظلومین نے اپنے صبر کی نئی تاریخ رقم کی ہے، وادی کشمیر میں ہمارے مظلوم کشمیری بھائی گذشتہ کئی ماہ سے محصور ہیں، حکومت کشمیری مظلومین کی ہر ممکن مدد کو یقینی بنائے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی تکمیل کا نامکمل ایجنڈا ہے اور ہم اپنے کشمیری بھائیوں کی حقوق کے لئے ہر محاذ پر ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، کشمیری مظلومین غزہ، لبنان اور یمن کے مظلومین سے درس حریت لیتے ہوئے غاصب انڈیا کیخلاف قیام کریں۔

شبر رضا نے کہا کہ انشاءاللہ ظالم جلد رسوا ہوگا اور کشمیری مسلمانوں کی آزادی کی یہ مقدس تحریک ضروت کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا جنوبی ایشیا کے امن کے لئے مستقل خطرہ بن چکا ہے، پاکستان کیخلاف کسی بھی جارحیت کا پوری قوم مل کر بھرپور جواب دے گی، قانون الہی ہے کہ ظالم رسوا ہوکر رہے گا، آج مظلوم کشمیری مسلمان مسلم امہ کی جانب بھی دیکھ رہے ہیں کہ کب دیگر مسلم ممالک بھی مظلومین کشمیر کی حمایت کے لئے آگے بڑھیں گے اور دنیا میں حمایت مظلومین کشمیر کی صدا ہر کونے سے بلند کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 833717
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش