QR CodeQR Code

موجودہ حکومت غریب اور مظلوم عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، غنویٰ بھٹو

19 Dec 2019 20:05

سکھر ایئرپورٹ پر پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی شہید بھٹو کی چیئرپرسن نے کہا کہ آج سندھ کی حالت زار دیکھ کر افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ سندھ میں طویل اقتدار حاصل کرنے والی پی پی حکومت نے سندھ کو تباہ نہیں بلکہ عوام سے روٹی کپڑا کا نعرہ لگوا کر ان سے روٹی، کپڑا اور مکان تک چھین لیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی چیئرپرسن غنوی بھٹو نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت پاکستان کی غریب اور مظلوم عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، عوام کے مسائل کا حل صرف بھٹو ازم کے فکر و فلسفے میں موجود ہے جس کی جدوجہد پی پی شہید بھٹو نے جاری رکھی ہوئی ہے۔ ان خیالات اظہار انہوں نے سکھر ایئرپورٹ سے گڑھی خدا بخش کیلئے روانگی سے قبل پارٹی رہنماؤں سے ملاقات میں کیا۔ ملاقات کے دوران رہنماؤں نے چئیرپرسن غنوی بھٹو کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

اس موقع پر غنوی بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پی پی بھٹو خاندان کے شہداء کی نشانی ہے جس کو موجودہ پی پی کے لیڈران تباہ و برباد کرنے پر تلے ہوئے ہیں، آج سندھ کی حالت زار دیکھ کر افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ سندھ میں طویل اقتدار حاصل کرنے والی پی پی حکومت نے سندھ کو تباہ نہیں بلکہ عوام سے روٹی کپڑا کا نعرہ لگوا کر ان سے روٹی، کپڑا اور مکان تک چھین لیا ہے۔ غنوی بھٹو نے کہا کہ سندھ کا کوئی شہری و دیہی علاقہ ایسا نہیں جس کے ترقیاتی کاموں پر فنڈز حاصل کرکے پی پی حکومت نے صرف اور صرف اپنی جیب بھری ہے۔


خبر کا کوڈ: 833720

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/833720/موجودہ-حکومت-غریب-اور-مظلوم-عوام-کو-ریلیف-دینے-میں-مکمل-طور-پر-ناکام-ہوچکی-ہے-غنوی-بھٹو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org