ہم امریکی غلاموں کی غلامی میں ہی چلیں گے
سعودی عرب اور امارات پر مشتمل امریکی بلاک کی خارجہ پالیسی ہی پاکستان پر حکومت کریگی، علامہ امین شہیدی
19 Dec 2019 18:02
اپنے ایک ٹوئٹ میں امت واحدہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ’’عمران خان نے پاکستان کے عظیم قومی مفاد میں کوالالمپور کانفرنس میں شرکت سے معذرت کرکے امریکہ سمیت سعودیوں کی مزید خوشنودی حاصل کر لی، اب انتظار فرمایئے اور دیکھئے کہ سعودیوں اور اماراتیوں سے پاکستان کو مزید کیا کیا مراعات حاصل ہوتی ہیں۔"
اسلام ٹائمز۔ اُمت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر وزیراعظم عمران خان کے حالیہ سعودی عرب کے دورے اور ملائیشیا میں ہونے والی کوالالمپور کانفرنس میں شرکت نہ کرنے پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے: ’’عمران خان نے پاکستان کے عظیم قومی مفاد میں کوالالمپور کانفرنس میں شرکت سے معذرت کرکے امریکہ سمیت سعودیوں کی مزید خوشنودی حاصل کر لی، اب انتظار فرمایئے اور دیکھئے کہ سعودیوں اور اماراتیوں سے پاکستان کو مزید کیا کیا مراعات حاصل ہوتی ہیں۔" علامہ امین شہیدی نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا: ’’کوالالمپور کانفرنس میں شرکت سے یو اے ای، سعودی عرب اور عمران خان کے واضح انکار اور دنیا کے اہم مسلم ممالک کے سربراہان کی اجلاس میں شرکت نے ثابت کر دیا کہ امریکی بلاک کے ان دو عرب ممالک کی خارجہ پالیسی ہی پاکستان پر حکومت کرے گی اور ہم امریکی غلاموں کی غلامی میں ہی چلیں گے، چاہے باقی سب مسلمان ممالک ناراض ہو جائیں۔"
خبر کا کوڈ: 833730