0
Thursday 19 Dec 2019 21:25

لنڈی کوتل، سرحدی علاقے میں بم دھماکہ، ایک ایف سی اہلکار جاں بحق

لنڈی کوتل، سرحدی علاقے میں بم دھماکہ، ایک ایف سی اہلکار جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل کے سرحدی علاقہ میں بم دھماکہ کے نتیجہ میں فرنٹیئر کور کا ایک اہلکار جاں بحق، جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ سکیورٹی ذارئع کے مطابق دھماکہ اسوقت ہوا جب ایف سی اہلکار معمول کی گشت پر تھے، دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار تقدیر جاں بحق، جبکہ دیگر تین زخمی ہوگئے جن میں نائب صوبیدار راحت گل، سپاہی کامران اور شاہ منیر شامل ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال لنڈی کوتل منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دھماکہ کے بعد علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 833731
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش