0
Friday 20 Dec 2019 00:56

پرویز مشرف نے ملک وقوم کی خاطر تین جنگیں لڑیں، خانہ کعبہ کی حفاظت کی اور حملہ آوروں کو جہنم واصل کیا، سلطان محمود ملک 

پرویز مشرف نے ملک وقوم کی خاطر تین جنگیں لڑیں، خانہ کعبہ کی حفاظت کی اور حملہ آوروں کو جہنم واصل کیا، سلطان محمود ملک 
اسلام ٹائمز۔ آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری سلطان محمود ملک، محمد اجمل خان، میجر (ر ) مزمل رحمان، سکندر حیات گوپانگ، رانا اصغر علی، رانا سمیع اللہ، رانا غلام حسین، سردار محمد بخش جتوئی، عادل لاشاری، منیر احمد لکھویرا، مہر نواز واہلہ ودیگر نے کہا ہے کہ سابق جنرل و صدر پرویز مشرف کو سزائے موت کا فیصلہ پاکستان کی فوج کو بدنام کرنے اور دشمن کو خوش کرنے کے لئے کیا گیا، شہید بھٹو کے عدالتی قتل کے بعد آج مشرف کا عدالتی قتل کیا گیا ہے جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں، مولانا فضل الرحمن اقتدار کے ایجنڈے پر گامزن ہیں، ہم حیران ہیں کہ کسی کو ایوب خان، یحیی اور ضیاء کا مارشل لاء نظر نہیں آیا، نہ ہی ماڈل ٹائون، کرپشن و لوٹ مار میں ملوث افراد نظر آئے لیکن صرف ایک فرد واحد کو سزائے موت کا فیصلہ سنا دیا گیا جس کی وجہ سے آج پوری قوم شدید غم و غصہ میں ہے، جب تک پرویز مشرف کے خلاف دیئے گئے فیصلے اور ان پر دیگر درج مقدمات خارج نہیں کئے جاتے ہم اپنا احتجاج جاری رکھیں گے، پرویزمشرف نے ملک وقوم کی خاطر تین جنگیں لڑیں اور خانہ کعبہ کو باحفاظت حملہ آوروں کو جہنم واصل کیا، لیکن افسوس کہ ان کے خلاف عدلیہ نے فیصلہ دے دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ سلطان محمود ملک نے مزید کہا کہ پرویز مشرف نے صرف ایک کرپٹ وزیراعظم کو اقتدار سے علیحدہ کیا تھا جس نے کارگل کی جیتی ہوئی جنگ کو ختم کرایا اور ہماری جیتی ہوئی جنگ کو بھارت کے حوالے کردیا، کیونکہ سابق کرپٹ وزیراعظم ہر ادارہ کو اپنے تابع کرکے بادشاہت کرنا چاہتا تھا جس کی وجہ سے پرویز مشرف نے پوری قوم پر احسان کرکے سابق وزیراعظم کو اقتدار سے الگ کیا، سابق صدر پرویز مشرف کو بیان ریکارڈ کرانے کا موقع تک نہیں دیا گیا اور نہ ہی صفائی اور نہ ہی کسی گواہ سے گواہی لی گئی، جبکہ اربوں روپے کی کرپشن کرنے والے لندن پہنچ چکے ہیں انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، حالانکہ پارلیمنٹ نے پرویز مشرف کو قبول کیا اور ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی، امن، استحکام کے سلسلے میں ملکی تاریخ میں پہلی بار بھرپور اقدامات کئے گئے لیکن مشرف کے عدالتی قتل نے ہر طبقہ کو شدید پریشانی سے دوچار کردیا ہے، پوری پاکستانی قوم پرویزمشرف اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 833767
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش