0
Friday 20 Dec 2019 07:22

پاک افغان سرحد پر بارودی سرنگ کا دھماکہ، ایک جوان شہید، چار زحمی

پاک افغان سرحد پر بارودی سرنگ کا دھماکہ، ایک جوان شہید، چار زحمی
اسلام ٹائمز۔ پاک افغان سرحد پر باڑ کی تنصیب میں مصروف پاک فوج کے جوانوں پر بارودی سرنگ کے دھماکے سے ایک جوان شہید اور چار زخمی ہو گئے ہیں۔ فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ترجمان کے مطابق  بارودی سرنگ کا دھماکہ لنڈی کوتل کے علاقے کنڈاؤ سار پوسٹ کے قریب ہوا۔ بارودی سرنگ دھماکے میں لانس نائیک علی اورکزئی شہید ہو گئے آئی ایس پی آر کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کے مطابق  دھماکے میں 4 جوان زخمی بھی ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 833779
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش