0
Wednesday 6 Jul 2011 20:32

غزہ،اسرائیلی فوج کی بمباری، 2 فلسطینی شہید، ایک زخمی

غزہ،اسرائیلی فوج کی بمباری، 2 فلسطینی شہید، ایک زخمی
غزہ:اسلام ٹائمز۔ غزہ میں اسرائیلی فوج نے بمباری کرتے ہوئے دو فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ فلسطینی ایمرجنسی سروس کے مطابق غزہ میں المغزی کیمپ پر اسرائیلی فوج نے بمباری کی، جس سے دو افراد شہید اور ایک زخمی ہوا ہے۔ اسرائیلی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والے افراد اسرائیل پر راکٹ حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے غزہ کے مشرقی علاقے میں ایک بار پھر بمباری کی ہے۔ جس میں اب تک کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں۔
خبر کا کوڈ : 83381
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش