0
Friday 20 Dec 2019 13:29

خورشید شاہ کیخلاف نیب ریفرنس سماعت کیلئے منظور

خورشید شاہ کیخلاف نیب ریفرنس سماعت کیلئے منظور
اسلام ٹائمز۔ نیب نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ کیخلاف ایک ارب چوبیس کروڑ روپے کی کرپشن کا ریفرنس احتساب عدالت میں پیش کر دیا، جج نے نیب ریفرنس سماعت کیلئے منظور کرلیا۔ دوسری جانب تیسرے روز بھی خورشید شاہ کی رہائی عمل میں نہ آسکی۔ تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ، انکے دو بیٹوں، دو بیگمات اور صوبائی وزیر اویس قادر شاہ سمیت اٹھارہ ملزمان کے ایک ارب چوبیس کروڑ سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں تیار کیا گیا ریفرنس سکھر کی احتساب عدالت نے سماعت کیلئے منطور کرلیا۔ سماعت کیلئے احتساب عدالت کے جج امیر علی مھیسر نے 24 دسمبر کی تاریخ مقرر کر دی، آج عدالت میں نیب پراسیکیوٹر زبیر ملک اور رباط گھمرو نے ریفرنس پیش کیا۔

دوسری جانب خورشید شاہ کے وکیل مکیش کمار کارڑا نے بھی احتساب عدالت میں پیش ہو کر خورشید شاہ کی ضمانت پر رہائی کیلئے پچاس لاکھ روپے کے مچلکے بھی جمع کر دیئے، تاہم اس کے باوجود خورشید شاہ کی رہائی عمل میں نہیں آسکی ہے اور خورشید شاہ کی رہائی کا معاملہ الجھتا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ چار روز قبل سکھر کی احتساب عدالت نے پچاس لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عیوض خورشید شاہ کی ضمانت منظور کی تھی، تاہم احتساب عدالت کے جج کے دو روز چھٹی پر ہونے کے باعث خورشید شاہ ریلیز آرڈر جاری نہیں ہوسکے تھے، اس دوران نیب نے پہلے سندھ ہائیکورٹ کراچی بینچ اور بعد ازاں سکھر بینچ میں خورشید شاہ کی ضمانت کے خلاف پٹیشن دائر کی تھی، سکھر بینچ نے دائر درخواست منظور کرکے 23 دسمبر کو فریقین کو طلب کر لیا تھا۔

 
خبر کا کوڈ : 833827
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش