0
Friday 20 Dec 2019 14:30

دو سال بعد پاکستان کیلئے امریکہ کا ملٹری ٹریننگ اور تعلیمی پروگرام بحال

دو سال بعد پاکستان کیلئے امریکہ کا ملٹری ٹریننگ اور تعلیمی پروگرام بحال
اسلام ٹائمز۔ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان کے لیے قریباً دو سال بعد اپنا ملٹری ٹریننگ اور تعلیمی پروگرام بحال کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اس سال ہونے والی ملاقات اور امریکہ اور پاکستان کے دہائیوں پر مشتمل دیرینہ تعلقات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ امریکہ نے افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے لیے ہونے والے مذاکرات میں کردار ادا کرنے پر بھی پاکستان کو بھی بہت سراہا ہے۔ حال ہی میں اس مقصد کے لیے طالبان اور امریکہ کے مذاکرات بحال ہوئے ہیں۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے زیر انتظام چلنے والا بین الاقوامی ملٹری ایجوکیشن اور ٹریننگ پروگرام (آئی ایم ای ٹی) پروگرام پاکستان کے لیے تقریبا 2 بلین ڈالر امریکی سیکیورٹی امداد کا ایک چھوٹا سا حصہ تھا۔ جنوری 2018ء میں پاکستان کے لیے امریکی سیکیورٹی امداد معطل کر دی گئی تھی۔ امداد معطل کیے جانے کی وجہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے پاکستان پر جنگجوؤں کے خلاف اقدامات اٹھانے کے لیے دباؤ ڈالنا تھا۔ خیال رہے کہ اس سال کے آغاز میں بھارتی نیم عسکری دستے پر ہونے والے ایک حملے میں 40 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے تھے، جس کے بعد امریکہ نے پاکستان پر دہشتگردوں کے خلاف مستقل اور ناقابل واپسی اقدامات اٹھانے پر زور دیا تھا۔
 
خبر کا کوڈ : 833838
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش