QR CodeQR Code

سپریم کورٹ نے ظفر قریشی کی معطلی کا نوٹس لے لیا، تفصیلات کل طلب کر لیں

6 Jul 2011 21:00

اسلام ٹائمز:عدالتی حکم پر این آئی سی ایل کیس کی تحقیقات ظفر قریشی کے سپرد کئے جانے کے بعد حکومت نے انہیں تین روز بعد ہی معطل کر دیا ہے جس کا نوٹس لیتے ہوئے سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت کل کیلئے فکس کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت نے اٹارنی جنرل مولوی انوار الحق کو ہدایت کی ہے کہ وہ خود پیش ہو کر ظفر قریشی کی معطلی کے علاوہ کیس کے دیگر چار افسران کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن بھی پیش کریں۔


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے این آئی سی ایل کیس کی سماعت کل کیلئے مقرر کرتے ہوئے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ جس میں ایف آئی اے کے ظفر قریشی سمیت دیگر تفتیشی آفسیرز کی معطلی اور تبادلوں کا سرکاری ریکارڈ بھی مانگ لیا گیا ہے۔ این آئی سی ایل کے اراضی اسکینڈل کیس کی سماعت، چیف جسٹس افتخار چودھری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا بنچ کرتا ہے، اس کیس کی آخری سماعت گزشتہ جمعہ کو ہوئی تھی، جس میں اسکینڈل کے تفتیشی افسر ظفر قریشی کے تبادلے کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے انہیں تفتیش کے عمل پر بحال کرنے کا حکم دیا گیا تھا، عدالت نے اس کیس کی سماعت اب سات جولائی کیلئے مقرر کرتے ہوئے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔
سپریم کورٹ نے حکومت کی جانب سے ظفر قریشی کی معطلی کا نوٹس لے لیا، این آئی سی ایل کیس کی سماعت کل ہوگی، اٹارنی جنرل کو خود پیش ہو کر معطلی کا نوٹیفکیشن پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ عدالتی حکم پر این آئی سی ایل کیس کی تحقیقات ظفر قریشی کے سپرد کئے جانے کے بعد حکومت نے انہیں تین روز بعد ہی معطل کر دیا ہے جس کا نوٹس لیتے ہوئے سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت کل کیلئے فکس کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت نے اٹارنی جنرل مولوی انوار الحق کو ہدایت کی ہے کہ وہ خود پیش ہو کر ظفر قریشی کی معطلی کے علاوہ کیس کے دیگر چار افسران کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن بھی پیش کریں۔ ڈی جی ایف آئی اے نے دو روز قبل کیس کی تفتیش کرنے والے ڈپٹی ڈائریکٹر جاوید حسین، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر خالد انیس اور انسپکٹر محمد سرور کے بھی تبادلے کر دیئے تھے۔ عدالت نے ظفر قریشی کو بھی پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کرے گا۔
 


خبر کا کوڈ: 83384

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/83384/سپریم-کورٹ-نے-ظفر-قریشی-کی-معطلی-کا-نوٹس-لے-لیا-تفصیلات-کل-طلب-کر-لیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org