0
Friday 20 Dec 2019 15:22

مسئلہ کشمیر، سبرامنیم جے شنکر کی امریکی اراکین کانگریس سے ملاقات منسوخ

مسئلہ کشمیر، سبرامنیم جے شنکر کی امریکی اراکین کانگریس سے ملاقات منسوخ
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے مسئلہ کشمیر میں بھارتی اقدامات کو تنقید کا نشانہ بنانے پر امریکی کانگریس کے سینئر اراکین سے ملاقات منسوخ کر دی ہے۔ واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے مطالبہ کیا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات اور پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنانے والی کانگریس کی خاتون رکن کو ملاقات میں شریک افراد کی فہرست سے نکال دیا جائے لیکن امریکا نے یہ مطالبہ منسوخ کر دیا۔ واشنگٹن کے دورے کے دوران بھارتی وزیر خارجہ کو ایوان کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین کے نمائندے ایلیٹ ایل اینجل، کمیٹی میں شامل اہم ریپبلیکن رکن مائیکل میک کول اور دیگر سے ملاقات کرنا تھی۔ حال ہی میں امریکی کانگریس میں ڈیموکریٹ کی خاتون رکن کانگریس پرامیلا جایاپال اور ریپبلکنز کے کانگریس رکن اسٹیو واٹکنز نے قرارداد جمع کراتے ہوئے بھارت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں مواصلات پر عائد پابندیاں ختم کرتے ہوئے جلد از جلد وادی کا محاصرہ ختم کر کے تمام شہریوں کو مذہبی آزادی کے ساتھ زندگی گزارنے کا حق دے۔
خبر کا کوڈ : 833846
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش