0
Wednesday 6 Jul 2011 21:15

بےگناہ پختون محنت کشوں کے قتل سے آسمان بھی دہل گیا ہے، اے این پی

بےگناہ پختون محنت کشوں کے قتل سے آسمان بھی دہل گیا ہے، اے این پی
کراچی:اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے ترجمان نے باچا خان مرکز کراچی سے جاری بیان میں کہا ہے کہ کراچی میں فوجی آپریشن کے مخالف اور حکومت کو بلیک میل کرنے والوں نے اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لئے بے گناہ پختون عوام اور عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنان کے خون سے ہولی کھیلنا شروع کر دی ہے۔ مفاد پرستوں کے ٹولے کی جانب سے شدت پسندی کی انتہا کر دی گئی ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ بےگناہ پختون محنت کشوں کی سفاکانہ قتل و غارت سے آسمان بھی دہل گیا ہے۔ سفاک دہشت گرد شدت پسندوں سے زیادہ وحشی ہیں، جن میں ایمان اور خوف خدا کی معمولی رمق بھی موجود نہیں۔
ترجمان کے مطابق آج صبح وحشت ناک واقعے میں عوامی نیشنل پارٹی لی مارکیٹ وارڈ کے مجلس عاملہ کے اراکین دو سگے بھائی عارف جان ولد ہلال جان، احمد جان ولد ہلال جان، ان کے کزن منی بس ڈی سیون کا کندیکٹر اورنگزیب ولد غلام، لانڈھی شیر پاؤ کے رہائشی و کارکن منی بس ڈی سیون کے ڈرائیور محمد ولی محسود کو دہشت گردوں نے اغوا کے بعد قتل کر دیا۔ تینوں مقتولین کا تعلق باجوڑ کے علاقے الموزئے سے ہے، جہاں ان کے جسد خاکی آخری تدفین کے لئے لے جائے جائیں گے، جبکہ دوسرے واقعے میں کام سے واپسی کے دوران رشید آباد وارڈ کے نائب صدر ناصر حسین ولد بشیر حسین کی پر تشدد بوری بند لاش بائی پاس سے ملی۔ ترجمان کے مطابق کل سے آج تک عوامی نیشنل پارٹی کے 9 عہدےدار اور کارکنان کو ہلاک جبکہ 15 کارکنان کو زخمی کیا جا چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 83385
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش