0
Friday 20 Dec 2019 15:56

ایم کیو ایم پاکستان کا پرویز مشرف سے یکجہتی کیلئے اتوار کو ریلی نکالنے کا اعلان

ایم کیو ایم پاکستان کا پرویز مشرف سے یکجہتی کیلئے اتوار کو ریلی نکالنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے پرویز مشرف سے یکجہتی کیلئے اتوار کو بڑی ریلی نکالنے کا اعلان کردیا۔ ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر اور وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف خصوصی عدالت کے فیصلے پر کئی سوالات اٹھا دیئے۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس تحریری فیصلے میں استعمال کی گئی زبان پر نوٹس لیں، صرف ایک شخص پر سارا ملبہ ڈال دیا گیا، تفصیلی فیصلے سے قومی جذبات مجروح ہوئے۔ خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ مشرف فیصلے نے میرٹ پر بھی کئی سوالات اٹھا دیئے ہیں، پاکستان میں ایسا عدالتی نظام دیکھنا چاہتے ہیں جس میں چھوٹے اور بڑے کو برابر کی سزا ملے۔
خبر کا کوڈ : 833853
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش