0
Friday 20 Dec 2019 23:55

بیرونی اشاروں پر ملک میں فرقہ واریت پھیلانے کی سازش کی جا رہی ہے، ثروت اعجاز قادری

بیرونی اشاروں پر ملک میں فرقہ واریت پھیلانے کی سازش کی جا رہی ہے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجازقادری نے کہا ہے کہ آئینی اداروں کا احترام کرتے ہیں، تمام ادارے آئینی حدود میں رہ کر کام کریں، پرویز مشرف کی غیر موجودگی میں فیصلہ پر عوام کو ابہام ہے، انصاف کی بالادستی کیلئے انصاف کے تقاضے پورے کئے جانے چاہیے تھے، عدلیہ کا احترام کرتے ہیں مگر ایسے فیصلے جس پر اکثریت انگلی اٹھانا شروع کر دے، اعلیٰ عدلیہ کو ایسے فیصلے کا فوری نوٹس لینا چاہیے، جانثاران مصطفیٰ کانفرنس 5 جنوری کو نشترپارک کراچی میں ہوگی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر حیدرآباد سے آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ہمیں ملک دشمنوں کی سازشوں کو ہر حال میں یکجہتی سے ناکام بنانا ہے، اسلام و ملک دشمن قوتیں پاکستان کو کمزور کرنے کیلئے انتہاپسندی اور دہشتگردوں کو سپورٹ کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے فرقہ واریت کا مکمل خاتمہ چاہتے ہیں، لیکن بیرونی اشاروں پر ملک میں فرقہ واریت پھیلانے کی سازش کی جا رہی ہے، فرقہ واریت کی ہر قسم کی سازش کو ناکام بنانے کیلئے علماء کرام بھرپور کردار ادا کریں، مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیتے ہوئے پاکستان کے معاشی استحکام کیلئے کام کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 833924
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش