QR CodeQR Code

ملکی استحکام کو پٹڑی سے اترنے نہیں دیں گے، عمران خان

21 Dec 2019 00:21

وزیراعظم عمران خان سے سابق وزیر قانون بیرسٹربابر اعوان نے ملاقات کی جس میں سابق صدر پرویز مشرف کیس کے فیصلے، سیاسی صورت حال اور قانونی امور پر بات چیت کی گئی جبکہ عوام کے حق میں لاء ریفارمز اور فوری قانون سازی پر تفصیلی مشاورت ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے ریاستی اداروں کے دفاع کا عزم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداروں کو مضبوط بنانا حکومت کا کام ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے سابق وزیر قانون بیرسٹربابر اعوان نے ملاقات کی جس میں سابق صدر پرویز مشرف کیس کے فیصلے، سیاسی صورت حال اور قانونی امور پر بات چیت کی گئی جبکہ عوام کے حق میں لاء ریفارمز اور فوری قانون سازی پر تفصیلی مشاورت ہوئی۔ ریاستی اداروں کے بھرپور دفاع کا عزم کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملکی استحکام کو پٹڑی سے اترنے نہیں دیں گے، حکومت کا کام ریاستی اداروں کو مضبوط بنانا ہے، ملک میں معاشی استحکام کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔


خبر کا کوڈ: 833927

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/833927/ملکی-استحکام-کو-پٹڑی-سے-اترنے-نہیں-دیں-گے-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org