QR CodeQR Code

کشمیر مارچ بے حس حکمرانوں کو جگانے کیلئے ہے، لیاقت بلوچ

21 Dec 2019 08:18

استقبالیہ کیمپ کے دورہ کے موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ افسوسناک پہلو یہ ہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی طاقتوں کے ساتھ ساتھ مسلم حکومتوں نے بھی ان مظالم اور قتل عام پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا کہ 22دسمبر کا اسلام آباد میں کشمیر مارچ بے حس اور سوئے ہوئے حکمرانوں کو جگانے اور کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ہے۔ جماعت اسلامی کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرتی رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 22 دسمبر کے کشمیر مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں ڈھوک چراغ دین پی پی 11 میں استقبالیہ کیمپ کے دورہ کے موقع پر کیا۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ 5 اگست سے ہمارے کشمیری بزرگ، بھائی، مائیں، بہنیں اور معصوم بچے کرفیو اور لاک ڈائون کے باعث سخت اذیت اور مشکلات میں شب و روز گزار رہے ہیں لیکن اس کے باوجود غیور اور بہادر کشمیری مسلمانوں نے بھارت کی غلامی قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ افسوسناک پہلو یہ ہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی طاقتوں کے ساتھ ساتھ مسلم حکومتوں نے بھی ان مظالم اور قتل عام پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔ حکومت پاکستان بھی غفلت اور بے حسی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 833945

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/833945/کشمیر-مارچ-بے-حس-حکمرانوں-کو-جگانے-کیلئے-ہے-لیاقت-بلوچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org